Saturday May 18, 2024

میں نیوزی لینڈ کیخلاف چو تھا ون ڈے نہیں کھیلو ں گا مکی آرتھرنے ایسا کیا کہا تھا کہ اما م الحق نے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ؟ جانئے

میں نیوزی لینڈ کیخلاف چو تھا ون ڈے نہیں کھیلو ں گا مکی آرتھرنے ایسا کیا کہا تھا کہ اما م الحق نے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ؟ جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف سپورٹس صحافی یحیی حسینی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق ایک ڈرپوک کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دورہ نیوزی لینڈ کے دوران چوتھا ون ڈے کھیلنے سے انکار کردیا تھا ۔ ایک انٹر ویو کے دوران یحیی حسینی کا کہنا تھا کہ امام الحق بلاشبہ اچھے کھلاڑی ہیں اور ان

کا ون ڈے ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم اگر آپ ان کے کیریئر پر نظر دوڑائیں تو انہوں نے اب تک بڑی ٹیموں کے خلاف کوئی عمدہ اننگز نہیں کھیلی ہے ،وہ زمبابوے اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے خلاف تو سنچریاں بنا چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈ یا ایشیاءکپ میں بھارت کے خلاف کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے ۔یحیی حسینی کا مزید کہنا تھا کہ 2018ءمیں دورہ نیوز ی لینڈ کے دوران امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے سے آدھا گھنٹہ قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کہا تھا کہ وہ اس میچ کا حصہ نہیں بن پائیں گے جس کے بعد مکی آرتھر نے انہیں ”ڈرپوک کھلاڑی “ کہتے ہوئے انتہائی غصے کی عالم میں کہا تھا کہ امام الحق اب ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم ان کے تایا کے چیف سلیکٹر ہونے کے باعث امام الحق اب بھی ٹیم کا حصہ ہیں ، اما م الحق کی بجائے فہیم اشرف نے اس میچ میں اوپننگ کی تھی۔یا د رہے کہ امام الحق اب تک 18ون ڈ ے میچز میں 60.67کی اوسط سے 910رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

FOLLOW US