Saturday May 18, 2024

تیسرا ون ڈے۔۔۔ شعیب ملک کو کھیلنے کیلئے اپنا پسندیدہ گراؤنڈ مل گیا سینچورین گرائونڈ پرسابق کپتان کی کارکردگی کیسی رہی ؟جانیے

تیسرا ون ڈے۔۔۔ شعیب ملک کو کھیلنے کیلئے اپنا پسندیدہ گراؤنڈ مل گیا سینچورین گرائونڈ پرسابق کپتان کی کارکردگی کیسی رہی ؟جانیے

سنچورین(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز شعیب ملک آج اپنے پسندید ہ ترین گراؤنڈ پر ان ایکشن ہوں گے ۔ 36سالہ شعیب ملک نے سنچورین کرکٹ گراؤنڈ میں چار اننگز میں 121کی شاندار اوسط سے242رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر

مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج سنچورین میں جنوبی افریقا کے مدمقابل ہوگی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین امام الحق،بابر اعظم اور محمد حفیظ دوسرے میں یکسر ناکام ہوئے،فخرزمان دونوں میچز میں بڑی اننگز نہیں کھیل پائے، تجربہ کار شعیب ملک کا بیٹ بھی نہیں چل پا رہا۔ڈربن میں حسن علی اپنی غیر معمولی اننگز کے دوران کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ نویں وکٹ کے لیے 90رنز کی ریکارڈ شراکت قائم نہ کرتے تو پروٹیز کو 204کا ہدف دینا بھی ممکن نہ ہوتا،پاکستانی ٹیم بیٹسمینوں کی جانب سے کارکردگی میں تسلسل کی خواہاں ہوگی،شاداب خان اپنی گھومتی گیندوں سے ایک بار پھر پروٹیز کو پریشان کرنے کیلیے تیار ہوں گے۔تیسرے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شان مسعود کو موقع دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی

پر مشتمل ہوگی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے، فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے پھیلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹیل تبریز شمسی اور بیرون ہینڈرکس پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

FOLLOW US