Saturday May 18, 2024

انگلش کرکٹرز کو ٹیم ہوٹل میں کھٹملوں نے کاٹ لیا اور پھر۔ ۔ ۔

انگلش کرکٹرز کو ٹیم ہوٹل میں کھٹملوں نے کاٹ لیا اور پھر۔ ۔ ۔

لندن(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش پلیئرز کو ٹیم ہوٹل میں کھٹملوں کے کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔کمنٹیٹر جوناتھن ایگنیو نے بتایا کہ کھٹملوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے میٹرس کمروں سے باہر بچھانے پڑے جبکہ فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا تو بُرا حشرہوگیا، ان کو کھٹملوں نے بُری طرح کاٹا، ساتھ میں انھوں نے وضاحت بھی کردی

کہ پہلے ٹیسٹ میں براڈ کو نہ کھلانے کی یہ وجہ نہیں ہے۔دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ براڈ نے ہوٹل کا کمرہ تبدیل کیا تاہم ساتھ میں جوناتھن ایگنیو کی جانب سے پلیئرز کے کمروں سے باہر سونے کے دعوے کو غلط بھی قرار دیا ہے۔

FOLLOW US