Saturday May 18, 2024

قومی ٹیم انتظامیہ نے امام الحق کو زور دار جھٹکا دیدیا

قومی ٹیم انتظامیہ نے امام الحق کو زور دار جھٹکا دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن سلیکٹرز امام الحق کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دے کر نوجوان

صاحبزادہ فرحان کو کھلانا چاہتے ہیں۔صاحبزادہ فرحان کے ساتھ ساتھ جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ میں انضمام الحق کی سرفراز احمد اور مکی آرتھر سے میٹنگ میں امام الحق کو ون ڈے سیریز کے بعد وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔امام الحق نے پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 18 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں لیکن انہیں اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو گی، عامر کو نوجوان بولر وقاص مقصود پر ترجیح دی جائے گی۔ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان، شان مسعود وطن واپس آ جائیں گے۔

FOLLOW US