Saturday May 18, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کو یہ حق حاصل نہیں کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرنے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کو یہ حق حاصل نہیں کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرنے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ ایک پرائیویٹ فرنچائز کی کوچنگ کا عہدہ رکھنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ مکی آتھر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگنز کے بھی ہیڈ کوچ ہیں انھیں وہ عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔آصف اقبال کا یہ

بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر بلے بازوںکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ یہ بھی یاد رکھا جانا چاہیے کہ قومی کھلاڑیوںکے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ ایک بیٹنگ کوچ بھی ہے۔ اس سے بھی جواب طلبی کی جانی چاہیے۔ آصف اقبال کا کہناتھا کہ میں اس حق میں نہیںہوں کہ سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں ۔

FOLLOW US