Saturday May 18, 2024

اب وقت آگیا ہے سرفراز احمد کو ہٹا دیا جاناچاہیے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے حیران کن مشورہ دے ڈالا

اب وقت آگیا ہے سرفراز احمد کو ہٹا دیا جاناچاہیے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے حیران کن مشورہ دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف اقبال کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اقدام درست نہیں ہو گا ۔ وقت آگیا ہے کہ سرفراز احمد کو اپنی توجہ محدود اوورز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنے کا موقع دیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں آصف اقبال کاکہناتھا کہ جب ٹیسٹ ٹیم ناکامی سے دو

چار ہوتی ہے تو سرفراز پر تنقید شروع ہوجاتی ہے اور یہ چیز ان کے اپنے کھیل اور اعتماد پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کسی اور کو سونپ دی جانی چاہیے ۔ ورلڈ کپ جیسا میگا ایونٹ آرہا ہے۔ ایسے میں سرفراز کو پریشانیوں اور دبائوسے آزاد کرنا ہو گا۔

FOLLOW US