Friday January 24, 2025

نسل پرستانہ جملوں کااستعمال سرفراز احمد سزا سے بچ سکتے ہیں ، مگرکیسے؟ امید کی کرن پیدا ہو گئی

نسل پرستانہ جملوں کااستعمال سرفراز احمد سزا سے بچ سکتے ہیں ، مگرکیسے؟ امید کی کرن پیدا ہو گئی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقی کھلاڑی فیلوکوایوکے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے استعمال پر آئی سی سی کا فیصلہ جلد ہی متوقع ہے جس میں سرفراز احمدکے خلاف معطلی کی سزا ، جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے خطرات منڈلا رہے ہیں تاہم اب ایک امیدکی کرن بھی پیدا ہو گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آئی سی سی کے کوڈ کی شق 4.3 کے تحت دونوں کھلاڑی راضی ہوں تو مفاہمت ہوسکتی ہے،مفاہمت کی صورت میں سرفراز احمد سزا سے بچ جائیں گے اور سرفرازاحمد پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیںتاہم اگر یہ مفاہمت نہیںہو پاتی تو سرفراز کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

FOLLOW US