Saturday May 18, 2024

بریکنگ نیوز! نسل پرستانہ ریمارکس کا معاملہ، آئی سی سی سے پہلے پی سی بی نے سرفراز احمد کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

بریکنگ نیوز! نسل پرستانہ ریمارکس کا معاملہ، آئی سی سی سے پہلے پی سی بی نے سرفراز احمد کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راؤنڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے۔ پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل، معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ

بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر کیلئے ادا کیے جانے والے نسل پرستانہ ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔ پی سی بی نے سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ پی سی بی نے معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد قابل احترام ہیں تاہم ان کے ریمارکس ناقابل قبول ہیں۔ امید ہے کہ اس معاملے کا پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راؤنڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں تاحیات یا 10 سے 15 میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال میں قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ آئی سی سی کے ایکشن کے بعد ہی کیا

جائے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باؤلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو“۔ ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ کر رہے تھے اور اس موقع

پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US