Saturday May 4, 2024

سرفراز احمد کے نسل پرستی پر مبنی کلمات سوشل میڈیا صارفین اس پر کیا رد عمل ظاہر کررہے ہیں حیران کن صورتحال سامنے آگئی

سرفراز احمد کے نسل پرستی پر مبنی کلمات سوشل میڈیا صارفین اس پر کیا رد عمل ظاہر کررہے ہیں حیران کن صورتحال سامنے آگئی

ڈربن(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے۔سوشل میڈیا پر میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کررہے ہیں۔ سرفراز کے جنوبی افریقی کرکٹر

کے بارے میں مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا ہے اور کرکٹ شائقین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں۔سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت موقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں آواز سنائی دے رہے ہی جس میں اردو زبان میں نسل پرستانہ جملے بولے جارہے ہیں اور اس کے بعد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر نے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجا سے اس کا مطلب پوچھا۔اس پر رمیز راجہ نے کہا کہ اس کا ترجمہ کرنا خاصا مشکل ہے، یہ ایک طویل جملہ تھا۔ پھر رمیز راجہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کافی خوش قسمت ہے۔

FOLLOW US