Sunday May 5, 2024

بھارت نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ترین ٹیم کو بھی نہ بخشا پہلے ون ڈے میچ کا ایسا نتیجہ کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

بھارت نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ترین ٹیم کو بھی نہ بخشا پہلے ون ڈے میچ کا ایسا نتیجہ کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

نیپر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ نیپر میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 157رنز پر سمٹ گئی۔ بھارتی بائولروں نے کپتان ویرات کوہلی کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کیویز کی بیٹنگ لائن اپ ادھیڑ کر رکھ دی۔ سوائے کپتان کین ولیم سن کے کوئی بھی میزبان بلے بازاپنےہی

ہوم گرائونڈ پر نہ کھڑا ہو سکا۔ولیم سن نے 64رنز بنائے۔محمد شامی نے تین جبکہ کلدیپ یادو اور یزویندرا چاہل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت دو وکٹیں گنوا کر ہدف سے صرف دو رنز پیچھے تھا اور ابھی بھارتی اننگز کی 85گیندیں ہونا باقی تھیں کہ بارش ہوگئی جس کے بعد میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا ۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت مہمان ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

FOLLOW US