Sunday May 5, 2024

سرفراز احمد نے اپنے سنگین جرم کا اعتراف کر لیا معاملہ آئی سی سی تک پہنچا دیا گیا پاکستانی کپتان بہت بری طرح پھنس گئے

سرفراز احمد نے اپنے سنگین جرم کا اعتراف کر لیا معاملہ آئی سی سی تک پہنچا دیا گیا پاکستانی کپتان بہت بری طرح پھنس گئے

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کی جانب سے نسل پرستی پر مبنی فقروںکی گونج پوری دنیامیں سنائی دینے لگی ہے اور میچ ریفری نے پاکستانی کپتان کا بیان ریکارڈ کرکے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے جنوبی افریقی بلے

بازفیلوکوایو سے متعلق نسل پرستی پر مبنی بیان کا معاملہ آئی سی سی کے نوٹس میںلا دیا گیا ہے۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے سرفراز احمد سے ان کے بیان سے متعلق سوالات کیے جس پر سرفرازاحمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پر فقرے کسنے کا اعتراف کرلیا ۔تاہم انھوںنے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ان کا مقصد نسلی تعصب ظاہرکرنا تھا ۔سرفراز احمد کا کہناتھا کہ نسل پرستانہ رویہ اپنانے کا سوچ بھی نہیںسکتا ۔پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ ان کے منہ سے یہ الفاظ غیرارادی طور پر نکل گئے تھے۔ کرکٹ کے عالمی مبصرین کے مطابق سرفراز کو کئی میچز کی معطلی کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے دوسرے ون ڈے میچ میں فیلوکوایو کو نہ صرف ان کے رنگ اور نسل کے حوالے سے نا مناسب حوالے سے مخاطب کیابلکہ انکے خاندان کے بارے میں بھی غیر ضروری گفتگو کی ۔

FOLLOW US