Saturday May 4, 2024

’’اب آئے گا مز ہ کر کٹ دیکھنے کا ‘‘پاکستان کے خطر ناک کھلا ڑی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا، ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی یقین نہیں کرپائیں گے

’’اب آئے گا مز ہ کر کٹ دیکھنے کا ‘‘پاکستان کے خطر ناک کھلا ڑی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا، ایسی خبر آ گئی کہ آپ بھی یقین نہیں کرپائیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو جب بھی ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین حیدر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں نے 2010ءمیں بین

الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن میں اب دوبارہ ٹریننگ کر رہے ہیں اور جم رہا ہوں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ لیگز کھیل کر کارکردگی بھی دکھا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا میں نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے مشاورت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جب بھی پی سی بی سلیکٹرز کو میری ضرورت ہو گی تو میں دستیاب ہوں۔واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر 2010ءمیں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے چوتھے ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے ٹیم کو میچ بھی جتوایا تھا تاہم پانچویں ون ڈے سے کچھ دیر قبل وہ اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئے اور پھر معلوم ہوا کہ وہ لندن پہنچ چکے ہیں۔اس تمام معاملے پر ذوالقرنین کے بھائی رضا حیدر نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ذوالقرنین کو جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے کے بعد مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے۔

FOLLOW US