Sunday May 5, 2024

دنیائے کرکٹ میں انوکھی ترین تاریخ رقم ہو گئی سورج نے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکوا دیا، کر کٹ شا ئقین نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہو گا

دنیائے کرکٹ میں انوکھی ترین تاریخ رقم ہو گئی سورج نے بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکوا دیا، کر کٹ شا ئقین نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہو گا

نیپیر (نیوز ڈیسک ) تیز ہوائیں چلیں اور بارش شروع ہو گئی، گراؤنڈز مین وکٹوں پچ ڈھانپنے کیلئے کور لے آئے اور کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔کرکٹ میچ دیکھنے والا ہر شخص ان مناظر سے بخوبی واقف ہے اور تقریباً تمام لوگوں نے ہی یہ مناظر دیکھے بھی ہوں گے کہ بارش کی وجہ سے میچ رک گیا مگر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ

میں اس وقت انوکھی اور انتہائی دلچسپ تاریخ رقم ہو گئی جب سورج کی انتہائی تیز روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔ نیپیر میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران سورج کی روشنی اس قدر تیز ہو گئی کہ بلے باز، فیلڈرز حتیٰ کے امپائرز بھی صحیح طرح دیکھنے سے قاصر ہو گئے اور بالآخر امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روکنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آ سکے۔ دنیائے کرکٹ میں یہ اپنی نوعیت کا واحد اور انوکھا ترین واقعہ ہے جہاں سورج کی روشنی کے باعث میچ روکنا پڑ گیا کیونکہ اس سے پہلے ایسی کوئی بھی مثال نہیں ملتی۔

FOLLOW US