Sunday May 5, 2024

”ابے کالے ! تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں، آج ۔۔۔ “ سرفراز احمد نے گرین شرٹس کی لتریشن میں مصروف جنوبی افریقن کھلاڑی کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوجائیں

”ابے کالے ! تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں، آج ۔۔۔ “ سرفراز احمد نے گرین شرٹس کی لتریشن میں مصروف جنوبی افریقن کھلاڑی کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوجائیں

ڈربن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے دوران 4 پاکستانیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے اینڈل فیہلوکوائیو نے بلے بازی میں بھی مہارت دکھائی تو سرفراز احمد نے ان سے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے 204 رنز

کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے انتہائی کم رنز پر 5 وکٹس گنوادیں ۔ اس سے پہلے کہ پریشر میں آئی جنوبی افریقن ٹیم کی کشتی ڈوب جاتی دوسین اور اینڈل فیہلوکوائیو نے نیا پار لگادی۔ میچ میں دوسین نے 80 اور اینڈل فیہلوکوائیو نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔باؤلنگ کے بعد جب بلے بازی کے میدان میں بھی اینڈل فیہلوکوائیو نے گرین شرٹس کو تگنی کا ناچ نچایا تو شاہین سٹپٹا کر رہ گئے ۔ میچ میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب سرفراز احمد نے تنگ آکر ان سے بلے بازی کی وجہ پوچھ ہی لی۔سرفراز احمد نے آواز لگائی” ابے کالے! تیری امی آج کہاں بیٹھی ہوئی ہیں، کیا پڑھوا کے آیا ہے ان سے “۔ سرفراز احمد کی یہ بات جب کمنٹری باکس تک پہنچی تو کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ کپتان نے کیا کہا ہے لیکن رمیز راجہ ہنس کر بات ٹال گئے اور کہا ” سرفراز کی بات کا ترجمہ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ انہوں نے بہت لمبا جملہ بولا ہے“۔سرفراز احمد کی میچ کے دوران کہی گئی بات شاید بلے باز کو تو سمجھ نہیں آئی لیکن پاکستانیوں کو خوب سمجھ آئی اسی لیے سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔

FOLLOW US