Saturday May 18, 2024

پاکستان کے ہارنے کی ایک وجہ ایک بار پھر سرفراز ہی نکلے ‘ دوسرے ون ڈے کا ٹرننگ پوائنٹ کون ساتھا جان کر آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

پاکستان کے ہارنے کی ایک وجہ ایک بار پھر سرفراز ہی نکلے ‘ دوسرے ون ڈے کا ٹرننگ پوائنٹ کون ساتھا جان کر آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) جبوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوگئی ہے۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ہو گئی تو ایک بائولر حسن علی نے وکٹ پر آکر نہ صرف ٹاپ سکور کیا بلکہ ٹیم کو کسی انتہائی شرمناک ٹوٹل پر آئوٹ ہونے سے بچا کر گرین شرٹس کی لاج رکھ لی۔ حسن علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کےبعد جشن بھی کسی بائولر

کی طرح ہی منایا جیسے کہہ رہے ہوں کہ جب بلے باز کچھ نہ کر سکیں تو بائولروں کو ہی کچھ کرنا پڑے گا۔دسویں وکٹ کی شراکت میں حسن علی اور سرفراز احمد نے 89رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی تاہم پاکستانی اننگز کے خاتمے میںابھی پانچ اوورز باقی تھے کہ سرفراز احمد غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آئوٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد اپنے آئوٹ ہونے والی گیند سے پہلے اچھے بھلے کھیل رہے تھے۔ انھوںنے حسن علی کو زیادہ سٹرائیک کرنے کا موقع دیا اور خود سنبھل کر کھیل رہے تھے ۔تاہم کاش وہ یہی انداز برقرار رکھتے کیونکہ ابھی پانچ اوور ز باقی تھے۔ اور پاکستان کا ٹوٹل 235سے 240تک بآسانی بن سکتا تھا۔ جو کہ جنوبی افریقہ کےلئے ایک مشکل سکور ثابت ہوتا ۔اور میزبان بلے باز نسبتاً زیادہ دبائو میں کھیلتے ۔سرفراز کے آئوٹ ہونے کے فوراً بعد حسن علی بھی چلتے بنے اور یہی ہونا تھا۔

FOLLOW US