Friday January 24, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ون ڈے کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ون ڈے کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر كرکر دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 204رنز کا ہدف 42 اوور زمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پانچ وکٹیں صرف 80کے مجموعے پر گرنے کے بعد نوجوان بلے باز ڈاسن اور پھیلوکاوو پاکستانی بالروں کے راستے کی دیوار

بن گئے اور 127رنز كکی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروا دیا۔ڈاسن نے ناٹ آئوٹ 80 رنز جبکہ پھیلوکاوو نے ناٹ آئوٹ 69 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر بھی 31رنز بنا كکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ شاداب خان نے دووکٹیں حاصل کیں۔

FOLLOW US