Friday January 24, 2025

ورلڈ کپ 2015سے اب تک سب سے زیادہ پارٹنر شپس میں کون سا بلے باز شامل رہا نام جان کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائیں گے

ورلڈ کپ 2015سے اب تک سب سے زیادہ پارٹنر شپس میں کون سا بلے باز شامل رہا نام جان کر آپ بھی تعریف پر مجبور ہوجائیں گے

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر موجودہ وقت میں ایک روزہ کرکٹ کے بہترین بلے بازو ں میں شمار ہوتے ہیں۔ 36سالہ کیویز بلے باز نے گزشتہ برس سے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ہو اہے اور گزشتہ چھ اننگز میں صرف ایک بار ایسا ہوا ہے کہ جب وہ پچاس سے کم رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے ہیں۔ ٹیلر نے پاکستان کے خلاف 80اور86ناٹ آئوٹ کی باریاں کھیلنے کے

بعد سری لنکا کے خلاف 54،90اور 137رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔ اگر چہ کین ولیم سن بھی پچھلے پانچوں میچز میں لگاتار نصف سنچریاں بنا کر ٹیلر کے ہم پلہ ہیں لیکن ایوریج کی بنیاد پر ٹیلر نے ولیم سن سے فی اننگز 21رنز زیادہ بنا رکھے ہیں۔ ورلڈ کپ 2015سے اب تک زیادہ اننگز اور اوسط کی بنیاد پر 15بڑی پارٹنرشپس کا ریکارڈ پیش خدمت ہے۔اور ان پارٹنر شپس میں تین جگہوں پر راس ٹیلر کا نام موجود ہے۔ جب انھوںنے مارٹن گپٹل ،ٹام لیتھم،اور کین ولیمسن کے ساتھ سانجھے داریاں کیں۔اس فہرست میں ٹیلر کے ساتھ ان کے دوسرے ہم پلہ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں جنھوںنے روہت شرما، شیکھر دھون اور اجنکیا رہانے کے ساتھ زیادہ مرتبہ بڑی پارٹنر شپس قائم کی ہیں۔

FOLLOW US