Saturday May 18, 2024

پی ایس ایل 4 کا نیا گانا ریلیز کر نا مہنگا پڑھ گیا تحقیقا ت شروع کر دی گئیں

پی ایس ایل 4 کا نیا گانا ریلیز کر نا مہنگا پڑھ گیا تحقیقا ت شروع کر دی گئیں

لاہور: پی ایس ایل فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیزکردیا تھا، اس حوالے سے پی سی بی نے انکوائری تشکیل دی ہے جو معاملات کی تہہ تک جانے

کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کرے گی۔ پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’ کھیل دیوانوں کا‘ میں اس بارعلی ظفرکے بجائے فواد خان نے آوازکا جادو جگایا لیکن شائقین کو گانا پسند نہیں آیا اورانھوں نے نئے آفیشل سونگ کو مسترد کردیا ہے۔

FOLLOW US