Friday January 24, 2025

کھیل کے میدان سے شعیب ملک کے چا ہنے والو ں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی، کر کٹ شا ئقین بھی پر یشان

کھیل کے میدان سے شعیب ملک کے چا ہنے والو ں کیلئے انتہائی بری خبر آگئی، کر کٹ شا ئقین بھی پر یشان

لاہور(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کی ایشیا ءسے باہر ناقص فارم نے ٹیم مینجمنٹ کے لیے مشکلات کھڑی کردیں ۔ 36سالہ شعیب ملک نے ایشیا ءسے باہر اپنی آخری 10اننگز میں ایک مرتبہ بھی 30سے زائد رنز سکور نہیں کیے ہیں ، انہوں نے آخری مرتبہ اپریل2017ءمیں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران گیانا کے مقام

101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس کے بعد ان کے ون ڈے سکورز 15،16،11،12،13،27،3،6،22،18اور12رہے ،انہوں نے مجموعی طو ر پر 11اننگز میں 15.50کی اوسط سے155رنز سکور کیے ۔شعیب ملک کا انگلینڈ کی سرزمین پر ریکارڈ بھی کچھ خاص نہیں ہے جہاں انہوں نے2001ءسے2017ءکے دوران 13.64کی اوسط سے300رنز سکور کررکھے ہیں جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے ۔ان کا انگلینڈ میں ناقص ریکارڈ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں جگہ بنانے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتاہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کادوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جو ہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US