Wednesday November 5, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 73ون ڈے میچزکا ریکارڈ کس ٹیم نےکتنے میچز جیتے، اس بار كکس کا پلڑہ بھاری رہا ریکارڈ سامنے آگیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 73ون ڈے میچزکا ریکارڈ کس ٹیم نےکتنے میچز جیتے، اس بار كکس کا پلڑہ بھاری رہا ریکارڈ سامنے آگیا

پورٹ الزبتھ (آئی این پی)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔ ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں، سرفراز الیون ٹیسٹ سیریز میںوائٹ واش کا بدلہ وائٹ گیند سے چکانے کیلئے پرعزم ہے،پورٹ ایلزبتھ میں پاکستان ٹیم نے جم کر پریکٹس کی، بلے بازوں نے فاسٹ بائولنگ سے نمٹنے جبکہ بولرز نے لائن و لینتھ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔دونوں

ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے73ایک روزہ میچوں میں میزبان جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے،جنوبی افریقہ نے73میں سے47میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ گرین شرٹس25میچوں میں فتح حاصل کر سکی ،ایک میچ بغیر نتیجے ختم ہوا۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد اب قومی ٹیم کاون ڈے سیریز میں امتحان ہوگا، جنوبی افریقہ اور ٹیم پاکستان (آج) سے مدمقابل ہوں گے۔ پورٹ الزبتھ میں میدان سجے گا، سرفراز الیون ٹیسٹ سیریز کی وائٹ واش کا بدلہ چکانے کیلئے پرعزم ہے۔ ون ڈے فارمیٹ کے لئے شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں۔‎