Monday January 20, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون قو می ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے صف ما تم بچھ گئی ، فضا سو گوار

انا للہ وانا الیہ راجعون قو می ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے صف ما تم بچھ گئی ، فضا سو گوار

کراچی(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتا ن اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئی ہیں ۔ سرکاری سپورٹس چینل کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ افسوسناک خبر صارفین کے ساتھ شیئر کی ۔چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور سابق اور موجودہ کرکٹرز نے راشد لطیف کی والدہ کی وفات پر

افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راشد لطیف سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ 50سالہ راشد لطیف نے1992ءسے2003ءکے دوران 37ٹیسٹ اور166ون ڈے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جبکہ 6ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔ راشد لطیف آ ج کل سرکار ی سپورٹس چینل پر بطور اینالسٹ کام کررہے ہیں اور وقتا فوقتا قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔

FOLLOW US