Monday January 20, 2025

جنوبی افریقہ کیخلاف سیر یز ہا رنے کے با و جو د قومی بلے بازشان مسعود اور بابر اعظم کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

جنوبی افریقہ کیخلاف سیر یز ہا رنے کے با و جو د قومی بلے بازشان مسعود اور بابر اعظم کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

دبئی(نیوز ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ، امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ترقی کا پر وانہ مل گیا ۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 125رنز دیکر مجموعی طور پر 8وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈین اولیویئر 8درجے ترقی کے ساتھ24ویں پوزیشن پر آگئے ، اولیور

نے53ویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا تھا اور 24وکٹیں لینے کے سبب انہیں29درجے ترقی ملی ،بلے بازوں کی فہرست میں پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 18اور129رنز سکورکرکے رینکنگ میں26ویں سے14ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے،سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا 3درجے ترقی کے ساتھ10ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ اوپنر ایڈن مارکرم 10ویں سے8ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے5درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین20ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ، جب کہ اسد شفیق بھی ایک درجے ترقی پاکر23ویں نمبر پر آگئے ہیں ، اوپنرز امام الحق96ویں سے73ویں اور شان مسعود65ویں سے63ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں،اظہر علی بلے بازوں کی فہرست میں25ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔باؤلرز کی فہرست میں محمد عامر تین درجے ترقی کے ساتھ31ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،جوہانسبرگ ٹیسٹ میں 6وکٹیں لینے والے فہیم اشرف نے بھی 48درجے ترقی پاکر58ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،لیگ سپنر شاداب خان 23درجے ترقی کے ساتھ78ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،محمد عباس ایک درجے تنزلی کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ بھی تنزلی کے بعد15ویں سے16ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ،حسن علی کی تنزلی کا سفر بھی جاری ہے اور فاسٹ باؤلر اب48ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

FOLLOW US