ٓآسٹریلیا نے 299رنز كکا ہدف دیا لیکن بھارتی ٹیم جواب میں کتنے رنز بنا سکی ایڈیلیڈ کے میدان سے دوسرے میچ کا انتہائی سنسنی خیز نتیجہ سامنے آگیا
ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میںآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 298رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے 131رنز كکی اننگزکھیلی جبکہ گلین میکس ویل 48رنز بنا كکر نمایاں رہے۔ بھارتی بائولر بھوونیشور کمار نے چار جبکہ محمد
شامی نے تین وکٹیں لیں۔ بھارت نے مطلوبہ اوور آخری اوور کی دوسری گیند پر پورا کر لیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 104رنز كکی انتہائی دلکش اننگز کھیلی۔ جبکہ دھونی نے بھی ناٹ آئوٹ 55رنز بنائے۔ ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 35رنز سے ہرا دیا تھا۔









