Wednesday January 22, 2025

’ہمت ہے تو کوئی ہمارے شیر کا ریکارڈ توڑ کر دکھائے ‘‘ کپتان سرفراز نے 75سالہ شرمناک ترین ریکارڈ توڑ کر دنیا میں اپنا الگ ہی مقام بنا ڈالا

’ہمت ہے تو کوئی ہمارے شیر کا ریکارڈ توڑ کر دکھائے ‘‘ کپتان سرفراز نے 75سالہ شرمناک ترین ریکارڈ توڑ کر دنیا میں اپنا الگ ہی مقام بنا ڈالا

جوہانسبرگ(مانیترنگ ڈیسک)کپتان سرفراز نے 75سالہ شرمناک ترین ریکارڈ توڑ کر دنیا میں اپنا الگ ہی مقام بنا ڈالا ۔۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنو بی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران57سال پرانا بدترین ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ 31سالہ سرفراز احمد سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جس کے

بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں انہو ںنے نصف سنچریاں بھی سکور کیں تاہم تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ ایک مرتبہ پھر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ، سرفراز احمد دوسرے قومی کپتان ہیں جنہوں نے ایک سیریز کے دوران تین مرتبہ کھاتہ کھولنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی ،اس سے قبل سابق قومی کپتان امتیاز احمد 1962ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ۔ سرفرا ز احمد دنیا کے آٹھویں کپتان ہیں جنہیں اس خفت سے دوچار ہونا پڑا ہے،آخری مرتبہ سابق جنوبی افریقہ کپتان ا ے بی ڈیویلیئرز2016ءمیںانگلینڈکے خلاف ایک ٹیسٹ سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے ۔ یاد رہے کہ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا جسکے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز ہی بناسکی اور یوں انہیں 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے چوتھے روز 3 وکٹ پر 153 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 9 رنز کے اضافے کے بعد ہی بابراعظم 21 رنز بنانے کے بعد اولیئر کا شکار بن گئی، اگلی ہی گیند پر کپتان سرفراز احمد بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ اسد شفیق کی ہمت بھی 65 رنز پر جواب دے گئی۔فہیم اشرف بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی نے 14 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 47 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔ پروٹیز کی جانب سے اولیوائر اور ربادا نے 3،3 جبکہ ڈیل سٹین نے 2 اور فلینڈر نے 1 وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت پاکستان کے لیے 381 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا، ڈی کوک 129 اور ہاشم آملہ 71 رنز کےساتھ

نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس نے 3،3 جب کہ محمد عامر 2 اور حسن علی نے1وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے 4 کیچ ڈراپ اور ایک رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود قومی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا، پروٹیز کی جانب سے اولیوائر نے 5، فلینڈر نے 3 اور ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں ایڈن مارکرم 90 ، ہاشم آملہ 41، برین 49 اور زبیر حمزہ کے 41 رنز کی بدولت 262 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی، قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی، محمد عباس اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

FOLLOW US