Wednesday January 22, 2025

سیریز میں وائٹ واش ہوتے ہی ایک اور بری خبر آ گئی

سیریز میں وائٹ واش ہوتے ہی ایک اور بری خبر آ گئی

دبئی (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سیریز میں وائٹ واش کرنے کیساتھ ہی 110 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ 108 پوائنٹس کیساتھ تیسرے

نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی بھارتی ٹیم 116 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز ہارنے کیساتھ ہی سری لنکا سے بھی نیچے یعنی ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے 92 پوائنٹس تھے لیکن وائٹ واش کے بعد اس کے پوائنٹس سری لنکا سے تین پوائنٹس کم یعنی 88 ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US