Wednesday November 5, 2025

پی ایس ایل شروع ہونےسے قبل ہی نیاتنازع،پی سی بی کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

پی ایس ایل شروع ہونےسے قبل ہی نیاتنازع،پی سی بی کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل ریٹائرڈ اعظم مستعفی ہوگئے۔پی سی بی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل اس فیصلے سے بورڈ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، لیگ ویسے ہی ماضی میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکارہوچکی، پی سی بی کو ہر فرنچائز کیلیے ویجیلنس آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہے،اب یہ تمام اقدامات ہنگامی طور پر کرنا ہوں گے۔