Friday January 24, 2025

بابراعظم نے ڈیل سٹین سے محمد حفیظ کی رسوائی کا ”بدلہ“ لے لیا، ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ آپ بھی کہیں گے ”واہ بھئی واہ“

بابراعظم نے ڈیل سٹین سے محمد حفیظ کی رسوائی کا ”بدلہ“ لے لیا، ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ آپ بھی کہیں گے ”واہ بھئی واہ“

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بابر اعظم نے ڈیل سٹین سے محمد حفیظ کی رسوائی کاانتقام لے لیا ہے اور وہ کسی ایک سیریزمیں فاسٹ باؤلر کو سب سے زیادہ 21چوکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کسی ایک سیریزمیں ڈیل سٹین کو سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ، انہوں نے پروٹیز پیسر کی 21 گیندوں کو باؤنڈری سے باہر پھینکا، اس سے قبل ڈیل سٹین کو کبھی کسی سیریز میں ایک ہی بیٹسمین کے ہاتھوں اس طرح کی ’دھلائی‘ کا سامنا

نہیں کرنا پڑا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بایراعظم نے ابھی تک مجموعی طور پر ڈیل سٹین کی 78 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 92 رنز بنائے ہیں اور اس طرح ڈیل سٹین کے خلاف ان کا سٹرائیک ریٹ 117.94 بنتا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سیریز ڈیل سٹین محمد حفیظ کیلئے خوف کی علامت بنے رہے تھے اور پوری سیریز میں ان کے ہاتھوں آؤٹ ہوتے رہے جبکہ ایک موقع انہوں نے محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہنسی چھپانے کیلئے منہ پر ہاتھ بھی رکھا تھا۔

FOLLOW US