Friday January 24, 2025

تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل جنوبی افریقہ کو جیتنے کےلئے کتنی وکٹیں اور پاکستان کو کتنے رنز درکار حیران کن صورتحال سامنے آگئی

تیسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل جنوبی افریقہ کو جیتنے کےلئے کتنی وکٹیں اور پاکستان کو کتنے رنز درکار حیران کن صورتحال سامنے آگئی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن موڑ اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان جو میچ جیتنے کےلئے 228رنز جب کہ جنوبی افریقہ کو سات وکٹیں درکار ہیں۔میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میںتین وکٹوں پر 153رنزبنالیے هہیں ۔ اسد شفیق 48جبکہ بابر اعظم 17رنز كکے ساتھ کریز میں موجود تھے۔ اس سے قبل

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 303رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 129رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ 71رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کو جیتنے کےلئے 381رنز كکا ہدف ملا ہے جبکہ ابھی میچ کے دو دن باقی ہیں۔

FOLLOW US