Saturday May 18, 2024

کامیاب بائولرکی پہچان کیاہے؟ جنوبی افریقی باؤلر نے عمرا ن خان اور وقار یونس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے بہت کچھ کہہ دیا

کامیاب بائولرکی پہچان کیاہے؟ جنوبی افریقی باؤلر نے عمرا ن خان اور وقار یونس کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے بہت کچھ کہہ دیا

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس ڈیل سٹین کی آؤٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ،وہاب ریاض کا باؤنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے23سالہ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس جنو بی

افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی طرح آؤٹ سوئنگ باؤلنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ باؤلنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راؤنڈر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ، باؤنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باؤنسرز کروانے چاہیں گے،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کیا گیا سپیل یا د ہے ، ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گلیسو ربادا کا کہنا تھا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کرسکتا ہے ؟ ۔یاد رہے کہ کگیسو ربادا 2014ءسے اب تک34ٹیسٹ میچز میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹونٹی میچز میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

FOLLOW US