Saturday May 18, 2024

تیسرے روز کا کھیل ختم جنوبی افریقہ کو پاکستان پر کتنی برتری حاصل کتنی وکٹیں باقی، صورتحال فیصلہ کن ہو گئی

تیسرے روز کا کھیل ختم جنوبی افریقہ کو پاکستان پر کتنی برتری حاصل کتنی وکٹیں باقی، صورتحال فیصلہ کن ہو گئی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر 135رنز بنالیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان پر مجموعی طور پر 212رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ کھیل ختم کیے جانے کے وقت ہاشم آملہ 42جبکہ کونئٹن ڈی کوک 35کے انفرادی سکور کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوںکو

آئوٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد 50جبکہ بابر اعظم 49رنز کے ساتھ نمایا ں رہے ۔ امام الحق نے 43رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بائولر ڈوان اولیور نے پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

FOLLOW US