Saturday May 18, 2024

جنوبی افریقی بلےبازوں کی بھی لائنیں لگ گئیں جہانسبرگ ٹیسٹ نے حیران کن شکل اختیار کر لی

جنوبی افریقی بلےبازوں کی بھی لائنیں لگ گئیں جہانسبرگ ٹیسٹ نے حیران کن شکل اختیار کر لی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں مشکلات میں گھر گئی ہے۔106کے سکور پر جنوبی افریقہ کی پانچ وکٹیں گر گئی ہیں۔ ہاشم آملہ 36کے انفرادی سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے دو جبکہ عامر ، عباس اور شاداب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیاہے۔جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 183رنز ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری اننگز میں ان کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد 50جبکہ بابر اعظم 49رنز کے ساتھ نمایا ں رہے ۔ امام الحق نے 43رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بائولر ڈوان اولیور نے پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

FOLLOW US