Tuesday January 21, 2025

بلے بازوں نے بالروں کی محنت برباد کر ڈالی ایک بارانتہائی کم سکور پر کتنے پاکستانی کھلاڑی آئوٹ شرمناک رپورٹ جاری ہو گئی

بلے بازوں نے بالروں کی محنت برباد کر ڈالی ایک بارانتہائی کم سکور پر کتنے پاکستانی کھلاڑی آئوٹ شرمناک رپورٹ جاری ہو گئی

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ کی شروعات وکٹیں گنوانے سے ہوئی ہیں اور بلے بازوں نے بالروں کی محنت پر پانی پھیرنے کا پورا پورا ارادہ کر لیا ہے۔پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں صرف 17رنز بناکر دو وکٹیں گنوا دی ہیں۔اوپنر شان مسعود صرف دو جبکہ اظہر علی صفر رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ نائٹ واچ مین محمد عباس 13گیندوں کا سامنے کر کے بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں جبکہ امام الحق 10رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

FOLLOW US