Saturday May 18, 2024

پاکستانی بائولر جاگ اٹھے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن اپ ادھیڑ کر رکھ دی میزبان ٹیم کتنے سکور پر آئوٹ ، جہانسبرگ سے بڑی خبر

پاکستانی بائولر جاگ اٹھے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن اپ ادھیڑ کر رکھ دی میزبان ٹیم کتنے سکور پر آئوٹ ، جہانسبرگ سے بڑی خبر

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 262رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر مارکرام نے 90رنز کی اننگزکھیلی۔ ڈی برائن نے 49 جبکہ ہاشم آملہ اور باووما نے 41،41رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سیریز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فہیم اشریف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں۔شاداب خان کے حصے میں بھی ایک وکٹ آئی ۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

FOLLOW US