Saturday May 18, 2024

دورہٴ جنوبی افریقہ کیلئے ان فٹ قرار دیئے جنید خان کس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے؟ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سلیکشن پر سوال اُٹھ گئے

دورہٴ جنوبی افریقہ کیلئے ان فٹ قرار دیئے جنید خان کس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے؟ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سلیکشن پر سوال اُٹھ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) دورہ جنوبی افریقا کے لئے ان فٹ قرار دیئے جانے والے جنید خان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہوں گے۔گزشتہ روز پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے پیسر جنید خان کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید محنت کا مشورہ دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران پیش آنے والے فٹنس مسائل کے بعد جنید خان کو ردھم میں آنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم سے نظرانداز ہونے کے بعد جنید خان نے متبادل مصروفیت بی پی ایل میں تلاش کرلی ہے جہاں وہ کھلنا ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے، پیسر کی بنگلا دیش روانگی جلد متوقع ہے۔

FOLLOW US