Monday May 6, 2024

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ کے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ کر دیے گئے چونکا دینے والی تفصیلات

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ کے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ کر دیے گئے چونکا دینے والی تفصیلات

جوہانسبرگ(آئی این پی)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔مزانسی سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر راسی وین ڈر ڈیوسن بھی 14رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، 29سالہ بیٹسمین کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملہ کی بھی واپسی ہوگئی، انجریز کا شکار جے پال ڈومینی اور

لنگی نجیدی کو زیر غور نہیں لایا گیا۔منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور راسی وین ڈر ڈیوسن شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔

FOLLOW US