Monday May 6, 2024

کلین سویپ ہونے کے خدشے سے دوچار قومی ٹیم کتنے بائولروں اور کتنے بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی تیسرے ٹیسٹ کے بارے میں اہم تفصیلات جاری ہو گئیں

کلین سویپ ہونے کے خدشے سے دوچار قومی ٹیم کتنے بائولروں اور کتنے بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اترے گی تیسرے ٹیسٹ کے بارے میں اہم تفصیلات جاری ہو گئیں

جوہانسبرگ(آئی این پی)پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف تیسرااور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے،پاکستان ٹیم میں 5بولرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق (آج)جمعہ سے شروع ہونے والے جوہانسبرگ ٹیسٹ

کے لیے پاکستان ٹیم میں 5بولرز اور 6بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے انکی جگہ فاسٹ بائولر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے، شاداب خان یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم محمد رضوان کی شمولیت کی امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولنگ اٹیک محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوگا جب کہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیٹنگ لائن میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی اوردوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین مجموعی طورپر1995 سے اب تک 25ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسے4میچ پاکستان نے جیتے اور 14میںجنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ7میچ غیرفیصلہ کن رہے۔پاکستان کی کامیابی کاتناسب16فیصداورجنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 52فیصداوردونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب28فیصدہے ۔دوسری جانب پابندی کا شکار جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

FOLLOW US