Monday May 6, 2024

دنیا کی وہ 5کرکٹرز جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی، ان میں ایک ایسا پاکستانی بھی شامل جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے، جانتے ہیں وہ کھلاڑی کون ہے ؟

دنیا کی وہ 5کرکٹرز جنہوں نے کبھی نو بال نہیں کروائی، ان میں ایک ایسا پاکستانی بھی شامل جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے، جانتے ہیں وہ کھلاڑی کون ہے ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے بہت سے منفرد اعزازات ایسے ہیں جن سے آپ واقف ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے 5ایسے بائولر بھی ہیں جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نوبال نہیں کروائی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بائولر لانس گبس کا نام سر فہرست ہے،

لارنس گبس سیدھے ہاتھ سے بائولنگ کروانے والے ویسٹ انڈین ٹیم کے سپن بائولر تھے جنہوں نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران کبھی نو بال نہیں کروائی۔ انہوں نے 79ٹیسٹ میچ اور 3ایک روزہ میچوں میں میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور فاسٹ بائولر ڈینس لیلی کا نام ہے ، ڈینس لیلی نے 70ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے تسلسل برقرار رکھا اور کوئی نو بال نہیں کروائی۔ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے فاسٹ بائولر این بوتھم ہیں جنہوں نے اپنے 16سالہ کرکٹ کیرئیر میں ایک دفعہ بھی نو بال نہیں کروائی۔ چوتھے نمبر پر پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر کپل دیو ہیں ، کپل دیو نے بہت سے اعزازات کے علاوہ اپنے کیرئیر میں نو بال نہ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستانی سیاست پر اس وقت چھائے ہوئے اور 1992ورلڈ کپ کی پاکستانی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں۔ عمران خان نے کیرئیر کے 88ٹیسٹ اور 175ایک روزہ میچوں میں ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔

FOLLOW US