Monday May 6, 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کن کن کھلاڑیوں کو آئوٹ کر دیاگیا ، کون کون شامل ، تفصیلات جاری

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کن کن کھلاڑیوں کو آئوٹ کر دیاگیا ، کون کون شامل ، تفصیلات جاری

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حارث سہیل، آصف علی اور جنید خان ٹیم سے آ ئو ٹ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان،

حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 19 جنوری سے دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوںپر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا

FOLLOW US