Sunday May 5, 2024

بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر ’بجلیاں‘ گرا دیں

میلبورن (ویب ڈیسک) بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم سے کئی بڑے نام باہر کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کیلئے آسٹریلین ٹیم میں کئی

اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی سکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ میٹ رنشا اور جو برنس کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ٹم پین بدستور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور جوش ہیزل ووڈ نائب کپتان ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف 13 رکنی آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، جو برنس، پیٹ کومنز، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبسچگنی، نیتھن لیون، ول پوکوسکی، میٹ رنشا، مچل سٹارک اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔

FOLLOW US