Monday May 6, 2024

آل رائونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیئے

آل رائونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیئے

لاہور (نیوزڈیسک) آل رائونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیئے۔انہوں نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھیجی ہے جو وائرل ہو گئی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں محمد حفیظ عمدہ شاٹ کھیل کر داد وصول کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی نظریں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2019ء پر مرکوز ہیں۔

FOLLOW US