Friday January 24, 2025

لگاتار ہار سے سینئر کھلاڑی بھی پریشان!! جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شکست کی اصل وجہ کیا ہے؟ اسد شفیق نے اندر کی بات بتادی

لگاتار ہار سے سینئر کھلاڑی بھی پریشان!! جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شکست کی اصل وجہ کیا ہے؟ اسد شفیق نے اندر کی بات بتادی

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نائب کپتان اور سینئر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ دورے میں پریکٹس میچوں کا فقدان پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا باعث بنا کیونکہ پاکستانی بیٹسمینوں کو اتنا وقت ہی نہیں مل سکا کہ وہ خود کو جنوبی افریقہ کی مشکل ترین اور چیلنجنگ کنڈیشنز سے ہم آہنگ کر سکتے کیونکہ بیشتر کھلاڑی یو اے ای میں کھیلنے کے عادی ہیں۔اسد شفیق کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلنا پڑتی ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں انہیں صرف ایک ٹور میچ میں ماحول کو سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملا ورنہ انگلش ٹور پر انہیں ٹیسٹ سیریز سے قبل زیادہ سائیڈ میچز میں شرکت کا موقع مل گیا تھا۔کیپ ٹا ؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بہتر بیٹنگ سے

متعلق ان کا کہنا تھا کہ مثبت ذہن کے ساتھ بیٹنگ کی اور اس پہلو کو فراموش نہ کیا جائے کہ میدان میں اتر کر اپنے سٹروکس کی قدر و قیمت کو بھی سمجھنا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کو جنو بی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کے پہلے دونوں مقابلوں میں بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ہے ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جب کہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US