Sunday May 19, 2024

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کےلئے اب ایک انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہو گیا

جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کےلئے اب ایک انتہائی سنگین خطرہ پیدا ہو گیا

کیپ ٹائون(آئی این پی) جنوبی افریقہ نے پاکستان کودوسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز میں2-0سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ نے41رنز کا آسان ہدف 9.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر24اور کپتان فاف ڈوپلیسی3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس

نے لی۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ11جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔اتوار کو کیپ ٹائون میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے 41رنز کا آسان ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیاجنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر24اور کپتان فاف ڈوپلیسی3رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ہاشم آملہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں واحد وکٹ محمد عباس نے لی۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294رنز بنا کر آوٹ ہو ہو گئی تھی اور یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 6 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آوٹ ہو ئے، اس کے بعد آوٹ آف فارم اظہر علی بھی 13 گیندوں پر 6 رنز

کے مہمان ثابت ہوئے۔تیسری وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آوٹ ہو گئے، اس کے فورا بعد ہی اسد شفیق بھی 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بنے۔فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ بھی ناکام ہواوہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ربادا کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72رنز بنا کر آوٹ ہو ئے، جبکہ پاکستان کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین آفریدی تھے جو ربادا کا شکار بنے۔پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور گرین کیپس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز کا ہدف دیا ہے۔واضح رہے کہ پہلی اننگز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے 177رنز کے جواب میں 431رنز بنائے اور 254کی برتری حاصل کی تھی ۔

FOLLOW US