Sunday May 19, 2024

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام کیا رکھا جائیگا ؟ علی ترین نےبڑا سرپرائز دے دیا

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام کیا رکھا جائیگا ؟ علی ترین نےبڑا سرپرائز دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی ”چھٹی ٹیم “ کے مالک علی خان ترین نے ”چھٹی ٹیم “ کے نام کا اعلان کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ علی ترین نے گزشتہ سال23دسمبر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”ہم نے آپ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے چار ناموں کی چھانٹی کرلی ہے،ملتان جنوبیز،ملتان بہادرز،

ملتان ملنگز ،ملتان سینٹس“۔ ہزاروں افراد نے علی ترین کے دیئے گئے ناموں پر اپنے اپنے ووٹ ڈالے اور ملتان بہادرز اور ملتان ملنگز کے نام سرفہرست تھے جبکہ ملتان سینٹس اور ملتان جنوبیز کے نام بھی زیر غور تھے ۔ اب علی ترین نے ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ ” ہم نے گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا جہاں لوگوں سے ’اپنی ٹیم‘ کے لیے نام پوچھے جنہو ں نے بہت سے نام دیئے، ہم حتمی نام کا اعلان اتوار کو کریں گے تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حتمی نام کیا ہوگا“ ۔ ویڈیو کو دیکھنے والے کسی شخص کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں رہا ہے کہ ممکنہ طور پر پی ایس ایل کی ”چھٹی ٹیم “ کا نیا نام ”ملتان سلطانز “ ہی رہے گا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم خریدنے والے جہانگیرخان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے شائقین سے نام مانگے تھے۔ ٹویٹر پرایک پیغام میں علی ترین نے کہاکہ شائقین ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتاہو۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقراررکھنا چاہتا ہوںتاہم ہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کوتبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے شائقین اپنی تجاویز بھیجیں جس کی تجویز ہم قبول کریں گے اسے اپنے ساتھ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی اورمیں اس کے ساتھ ایک بڑی جھپی بھی ڈالوں گا۔ ان کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیاپرمختلف شائقین نے ملتان کی ٹیم کیلئے مختلف نام تجویز کرنے شروع کردیئے ہیں۔

FOLLOW US