Sunday May 19, 2024

ہمارے بلے باز بہادری سے کھیلے اور اس کا ہمیں یہ فائدہ ہوا ہے میچ ہارنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ‘حیران کن بات کہہ ڈالی

ہمارے بلے باز بہادری سے کھیلے اور اس کا ہمیں یہ فائدہ ہوا ہے میچ ہارنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ‘حیران کن بات کہہ ڈالی

کیپ ٹائو ن (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ناکامی کی وجہ ناکافی پریکٹس میچز کو قرار دے دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف ایک پریکٹس میچ کھیلنے کو ملا اگر ان میچوں کی تعداد دو یا تین ہوتی تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔ سرفراز احمد کا کہناتھا کہ پہلی اننگز میں کم رنز بنانا ہمارے

کےلئے نقصان دہ ثابت ہوا ہمیں 250سے 300رنز بناناچاہیے تھے کیونکہ ایسی صورت میں ہمیں آخری اننگز میں بائولنگ کرتے ہوئے وکٹ سے مدد ملتی اور جنوبی افریقہ کےلئے میچ جیتنا اتنا آسان نہ ہوتا ۔ سرفراز احمد کے خیال میں پاکستانی بلے باز میچ کی دوسری اننگز میں بہادری سے کھیلے جس کا فائدہ پاکستان کو جہانسبرگ ٹیسٹ میچ میں ہو گا۔

FOLLOW US