Sunday May 19, 2024

ارے یہ کیسے ہو گیا ؟؟؟ کیپ ٹائون ٹیسٹ کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

ارے یہ کیسے ہو گیا ؟؟؟ کیپ ٹائون ٹیسٹ کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلیسی کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنا کر میچ فیس کا 20فیصد جرمانے سناتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ سے معطل کر دیا گیاہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلیسی کیپ ٹائون میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے ہیں جس کی بنا پر آئی سی سی نے انھیں سزا سناتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ

سے معطل قرار دے دیا ہے اور میچ فیس کا 20فیصد بطور جرمانہ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10فیصد بطور جرمانہ دینا ہوگا ۔ فاف ڈپلیسی کو ایک سال میں دوسری مرتبہ سلواوور ریٹ کی بنا پر سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کیپ ٹائون ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے۔

FOLLOW US