Sunday May 19, 2024

شاہدآفریدی کی شانداربیٹنگ ،گزرے دنوں کی یادتازہ کردی،بوم بوم نے 25گیندوں پرکتنے رنز بناڈالے؟جانیں

شاہدآفریدی کی شانداربیٹنگ ،گزرے دنوں کی یادتازہ کردی،بوم بوم نے 25گیندوں پرکتنے رنز بناڈالے؟جانیں

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے دھواں دھار اننگز کھیل کر گزرے دنوں کی یاد تازہ کردی ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل)کے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سکسرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے نکولس پوران کے41رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر127رنز بنائے ، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین

نے2،2جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔128رنز کے ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم15اوورز کے اختتام پر 83رنز پر 5وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس کا میچ جیتنا دشوار نظر آرہا تھا تاہم بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے صرف 25گیندوں پر 39رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

FOLLOW US