Tuesday January 21, 2025

شاہد آفریدی کو کس سزا یافتہ کرکٹر کے ساتھ دیکھ لیا گیا چونکا دینے والی خبر

شاہد آفریدی کو کس سزا یافتہ کرکٹر کے ساتھ دیکھ لیا گیا چونکا دینے والی خبر

ڈھاکہ /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی کی بی پی ایل پریکٹس سیشن میں بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ اسٹیواسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔شاہد آفریدی بنگلا دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئے، پریکٹس سیشن میں ان کی بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ اسٹیو اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی، تصویر میں دونوں

معروف کرکٹرز کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔بال ٹیمپرنگ کیس میں اسٹیو اسمتھ پر پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور ان کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے کے روشن امکانات ہیں۔ آفریدی اور اسمتھ کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں، جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔ آفریدی کے ساتھ شعیب ملک بھی کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں جو اپنا پہلا میچ اتوار کو سلہٹ سکسرز کے ساتھ کھیلے گی۔

FOLLOW US