Tuesday January 21, 2025

جنوبی افریقہ کی بہت بڑی لیڈ کےبعد پاکستان کی اب دوسری اننگز میں کیا حالت ہے کیپ ٹائون سے بڑی خبر آگئی

جنوبی افریقہ کی بہت بڑی لیڈ کےبعد پاکستان کی اب دوسری اننگز میں کیا حالت ہے کیپ ٹائون سے بڑی خبر آگئی

کیپ ٹائون (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٌپاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 141رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 431رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 103جبکہ باوومہ نے 75رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے چا ر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس طرح جنوبی افریقہ

کو پاکستان پر 254رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ۔ تاہم یہ برتری 113رنز رہ گئی ہے جبکہ پاکستان کی دوسری اننگز میں 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔اسد شفیق 69جبکہ شان مسعود 55 سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اوپنر امام الحق اور مڈل آرڈر اظہر علی صرف چھ چھ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

FOLLOW US