Thursday November 6, 2025

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کس سیاسی جماعت میں شامل تہلکہ مچا دینے والی خبر

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کس سیاسی جماعت میں شامل تہلکہ مچا دینے والی خبر

حیدرآباد(آئی این پی)ٍبھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کانگریس کو خیر باد کہہ دینے والے ہیں او رٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ اس بات کی وضاحت کیلئے وہ میڈیا کو دستیاب نہ ہوسکے ۔جمعہ کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق میڈیا میں ان دنوں یہ خبر اڑی ہوئی ہے کہ 2003 میں کانگریس میں شامل ہونے اور مراد آبادلوک سبھا حلقے سے منتخب ہونے والے اظہر الدین بہت جلد ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ محمد اظہر الدین کو حلقہ

لوک سبھا سکندر آباد سے ٹی آر ایس پارٹی کا امیدوار بنایا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق کے چندر شیکھر رائو نے بھی محمد اظہر الدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کو ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے سابق کپتان کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا کار گزار صدر مقرر کیا تھا تاکہ وہ پارٹی چھوڑ کر کہیں نہ جائیں