Thursday November 28, 2024

پاکستانی بیٹنگ ناکام لیکن بھارت نے آسٹریلوی سرزمین پر کتنا بڑا سکور بنا ڈالا دو نوجوان کھلاڑیوں کی کتنی بڑی اننگز کھیل ڈالیں پاکستانی شائقین کرکٹ بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

پاکستانی بیٹنگ ناکام لیکن بھارت نے آسٹریلوی سرزمین پر کتنا بڑا سکور بنا ڈالا دو نوجوان کھلاڑیوں کی کتنی بڑی اننگز کھیل ڈالیں پاکستانی شائقین کرکٹ بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 622رنز سات کھلاڑی آئوٹ کے بہت بڑے سکور پر ڈکلئیر کر دی ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے تیسرے روز بھارت نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو سیریز میں تیسری سنچری کرنے والے چتیشور پجارا 193رنز کی بڑی اننگز کھیل کر لائن کی گیند پر انھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے ۔

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پانت نے موقع دیے جانے کا شاندار فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچری کر ڈالی اور 159رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جبکہ بائولنگ آل رائونڈر رویندرا جڈیجا بھی 81رنز کی اننگز کھیل گئے۔اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اگر وال نے ایک دفعہ پھر سلیکٹرز کو متاثر کرتے ہوئے 77رنز کی اننگز کھیلی ۔کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی اوپنر ہیرس 19جبکہ عثمان خواجہ پانچ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے،

FOLLOW US